MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قائم علی شاہ کو کلین چٹ دیدی

1 643

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ کے لیے خوش خبری، نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قائم علی شاہ کو کلین چیٹ دے دی۔ تفتیشی افسر کے بیان پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت نمٹادی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ کے روبرو زمینوں کی الاٹمنٹ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق سابق وزیر اعلی سندھ قائم علیشاہ کی درخواست ضمانت قبل از وقت گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قائم علی شاہ کو کلین چیٹ دے دی۔ نیب کے تفتیشی

- Advertisement -

افسر نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علیشاہ کو اراضی الاٹمنٹ کیس میں ملزم نہیں بنایا۔ سابق وزیراعلی سندھ کیخلاف مواد نہیں ملا۔ نیب تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کیخلاف پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.