سرزمین پاکستان کا نور نظر بلوچستان
تحریر: کنول زہرا
خوشحال بلوچستان سے ترقی یافتہ پاکستان کا منسوب ہے,صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کو خوشحالی میں بدلنے کے لئے حکومت اور افواج پاکستان ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں, بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی تباہی کے پیش نظر مسلح فوج نے بڑھ چڑھ کر اپنی زمے داری نبھائی اور عوام کی داد رسی میں معاون کردار ادا کیا, عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل سرفراز نے اپنے ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا, بارشوں کی وجہ سے صوبہ بلوچستان کی ابتر صورتحال پر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے لیے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیاجائے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے، فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرا اسٹرکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کرے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے۔
بلوچستان میں جو پسماندگی ہمیں نظر آتی ہے وہ صرف بلوچ عوام کو ہی متاثر نہیں کر رہی بلکہ مملکت کی مجموعی ترقی و خوشحالی بھی اس سے متاثر ہے صوبے کے عوام بھی ترقی و کامرانی کی اس جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے ہیں
دسمبر 2016میں کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا بڑا اور اہم صوبہ ہے، اللہ نے بلوچستان کو بے پناہ وسائل اور یہاں کے عوام کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، یہ صوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے اور آرمی میں مجھے بلوچی کہلانے پر فخر ہوتا ہے۔ بلوچستان میں امن وامان اور ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔
بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اسی لئے دشمن بلوچستان کی ترقی کی راہوں اور روشن مستقبل میں رکاوٹ بننا چاہتا ہے اور صوبے میں بدامنی پھیلا رہا ہے لیکن بلوچ عوام بھی دشمن کی چالوں کوسمجھ گئے ہیں، بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں اور ملک دشمن عناصر کو مسترد کر کے مادروطن پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں فخر ہے کہ بلوچستان کے عوام ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے بھی صوبے میں امن قائم کرنےمیں کردار ادا کر رہے ہیں، وہ بھائی جو ناسمجھی میں دشمن کےبہکاوےمیں آگئے ہیں ان کے لیے دروازے کھلے ہیں، ہماری جنگ پاکستان کے دشمنوں سے ہے۔