MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کو گرفتارکرلیا

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا، یوٹیوبر جمیل فاروقی پرتھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس کا سوشل میڈیا پر بتانا ہے کہ ملزم نے پولیس پر شہبازشبیر پر جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔دوسری جانب سابق وزیر برائے ہیومن رائٹس، شیریں مزاری کی جانب سے جمیل فاروقی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہےشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کم از کم کاغذ پر ہم جمہوریت پسند ہیں، آپ عوام کو اس طرح سے ڈرا نہیں سکتے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشددکے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری آئی جی اسلام آباد کینگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابقفواد چوہدری، راجہ خرم، علی نواز اعوان اور عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔ کمیٹی نے ڈاکٹروں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر رپورٹ مرتب کرلی ہے جو کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائیگی۔دوسری جانب شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر عاطف انعام کلینیکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں جن کی جگہ پمز ہسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ انتظامیہ سے ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کیس کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.