اسلام آباد (مسائل نیوز) بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں ،عمران خان کے خلاف مقدمات کا قانونی طور پر سامنا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کا قانونی طور پر سامنا کریں گے۔مقدمات خارج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
ہم مقدمات کی عدالتوں میں جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں، عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، جلد ان مقدمات کی عبوری ضمانت پر کریں گے۔
ہ اتوار کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ادھرسابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے امکان کی اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماﺅں نے ان کی گرفتاری کو ریڈ لائن قرار دیدیا ہے. یہ پیش رفت اس مقدمے کے بعد سامنے آئی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایف نائن اسلام آباد میں دورانِ تقریر پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا تھا بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوچکی ہے. سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل رات عمران خان کی گرفتاری افواہوں کے ساتھ ہی کارکن بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے اوربنی گالا میں رات گئے میلے کا سماں تھا خواتین، فیملیز اور ہزاروں کارکنان اس وقت یہاں موجود ہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے صوبوں سے آنے والے اپنے کارکنوں کو روک دیا ہے اگر ہم کارکنوں کوآنے سے نہ روکتے تو اسلام آباد انتظامیہ کے پاس اپنی کپیسٹی نہیں ہے کہ وہ اتنے لوگوں کے لیے انتظامات کرسکے لہذا ہمیں ان کی جانب سے بھی درخواستیں موصول ہوئیں مگر پورے ملک ہمارے کارکن اسلام آباد آنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں لہذا ہم حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے گریزکرئے.
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 روز کے لیے راہداری ضمانت منظور […]