پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف گلے شکوں کی فہرست تیار کرلی
سلام آباد (مسائل نیوز) حکومتی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے کئی فیصلوں پر گلے شکوے کیے ہیں۔جنگ نیوز کے مطابق معاونین خصوصی کی تعیناتی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدد اہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا گیا ہے۔یہ بھی شکوہ کیا جاتا ہے کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلز پارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔
پیپلزپارٹی کے وزراء کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مستقبل میں جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف گلے شکوں کی فہرست تیار کرلی ہے اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمرنے کہا ہے کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان دلوانا ہے،پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہئے جہاں یہ معاملات لے جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا،پہلے یہ عمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکہتے تھے ،آج اپنے لگائے گئے الزامات کی نفی کرکے کہہ رہے ہیں عمران خان اداروں کے خلاف ہیں۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ شہبازگل پرتشددکیاجارہاہے،انہوں نے عدالت میں بھی بتایا تھا اور پہلے دن سماعت کے موقع پر انہوں نے تشدد کے نشانات بھی دکھائے تھے ۔اسد عمر نے کہا کہ شہبازگل کوجب گرفتارکیاگیاتھااسی وقت موبائل فونزلے لئے گئے تھے، ان سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ عمران خان کیا کھاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہدف شہباز گل نہیں ہیں بلکہ عمران خان ہیں اور ان کیخلاف کوئی بیان نکلوانا ہے ان پر تشدد کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف بیان دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہئے جہاں یہ معاملات لے جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیلئے 17جولائی الارمنگ دن تھا یہ لوگ سمجھتے تھے ہمیں7،8نشستیں ملیں گی لیکن جواب برعکس آیا اور پنجاب کی حکومت ان کے ہاتھ سے گئی۔