امپورٹڈ او نالائق حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہ رہی ہے چوروں نے حکومت میں آکر اسمبلیوں میں این ار او لے لی،قاسم خان سوری
کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کا کراچی سے کوئٹہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا کارکنان کی قاسم خان سوری کی آمد پر خوشی دیدنی تھی اس موقع پر قاسم خان سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں 20 سیٹیوں پر تحریک انصاف کو کامیابی ملی چئیرمین عمران کی ھدایات پر لاہور اور کراچی ضمنی الیکشن میں دن رات محنت کی اور اللہ تعالٰی نے کامیابی عطاء کی امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمشنر کی سازش کسی کام نہیں ائی زرداری نے ڈر کے مارے بارش کا بہانہ بناکر کراچی میں بلدیاتی انتخابات منسوخ کروا دیے اور اب آصف علی زرداری خرید وفروخت کے لئے پھر لاہور پہنچ گیا لاہور میں لوٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے امپورٹڈ او نالائق حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہ رہی ہے چوروں نے حکومت میں آکر اسمبلیوں میں این ار او لے لی اور 11 سو ارب روپے چوری کرکے اس کرپشن کے پیسوں سے ہارس ٹریڈنگ کی جاری ھے 25 مئی کو جو ظلم و بربریت مظلوم عوام پر کی گئی علامہ اقبال کی بہو کے گھر میں اترے چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا انکا احتساب ہر حال میں ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے پنجاب داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی کیا میں کوئی دہشتگرد تھا ان تمام مشکلات کے باوجود ہم نے کامیابی حاصل کی پارٹی پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے اس سلسلے میں صوبے کے دیگر اضلاع کے دورے کئے جائیں گے اور باقاعدہ تنظیم سازی کا آغاز ہوگا
[…] بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سو ری کا کراچی سے کوئٹہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا […]
[…] نیوز) قاسم خان سوری صدر پی پی ٹی بلوچستان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی […]