MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویز الٰہی جہاندیدہ سیاستدان ہیں،ہمارے ارکان اسمبلی نامزد وزیراعلیٰ کا بھرپو رساتھ دینگے،عمران خان

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اراکین اسمبلی سمیت اپوزیشن اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، فواد چوہدری، اسد عمر،شفقت محمود ، فرخ حبیب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قابل فخر ہیں جو ہر طرح کی دھونس اور دھاندلی کے باوجود جھکے نہیں، ہمارا مقصد وطن عزیو کو عظیم تر بناناہے،ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد ملک کو آزاد کرانا ہے۔انہوںنے کہا کہ کوئی قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑ ھ سکتی جب تک خود کو کرپشن سے آزاد نہ کرے ۔
انہوںے کہا کہ پچیس مئی کو خواتین اور بچوں پر ظلم کیا گیاجسے ہم بھولے نہیں۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی ایک جہاندیدہ سیاستدان ہیں،ہمارے ارکان اسمبلی نامزد وزیراعلیٰ کا بھرپو رساتھ دیں گے،عثمان بزدار کو مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا تھا،عثمان بزدار جب وزیر اعلیٰ بنے تو اس وقت پارٹی میں دھڑے بندی تھی، جتنا مشکل وقت عثمان بزدار نے گزار ا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عثمان بزدار نے مجھے پہلے کہہ دیا تھا جب آپ کہیں گے میںاستعفیٰ دیدوں گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام بیدار ہو گئے ہیں ان میں شعور آ گیا ہے ضمنی انتخابات میں عوام کا لوٹوں کے خلاف رد عمل اس کا ثبوت ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آج پنجاب اسمبلی میں عوام کا مینڈیٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.