کوئٹہ، بھتہ نہ ملنے پردشت،گونڈین ،سیاہ پشت،کولپور،دشت جلب گندان میں گزشتہ کہی روز سے بجلی غائب زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ واپڈا بھتہ خوری میں مصروف
کوئٹہ(مسائل نیوز) بھتہ نہ ملنے پردشت،گونڈین ،سیاہ پشت،کولپور،دشت جلب گندان میں گزشتہ کہی روز سے بجلی غائب زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ واپڈا بھتہ خوری میں مصروف
تفصیلات کے مطابق سپزنڈ فیڈر میں جن میں کولپور،گونڈین،جلب گندان،سیاہ پشت میں ماہانہ بھتہ نہ ملنے پر گزشتہ کہی روز سے بجلی غائب ہے،مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ مارچ سے لیکر اب تک واپڈا بجلی بل کے علاؤہ کروڑوں روپے بجلی کی فراہمی کے مد میں بھتہ وصول کر چکا ہے لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ ختم ھونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ان کا کہنا کہ طویل ترین خشک سالی سے پہلے ہی زراعت کا شعبہ تباہی کا شکار ہے اور رہی سہی کسر واپڈا کی علاقے میں چوہدراہٹ نے پوری کردی ہے زمینداروں کا مذید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں مکمل ثبوت کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے واپڈا کی بھتہ خوری اور علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر زمینداروں کو بلیک میل کرکے اپنی من مانی کرنے سمیت تمام چیزوں کو سامنے لائیں گے،انکا مذید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو غیر معینہ مدت کیلئے تمام قومی شاہراہوں کو احتجاج کرکے بند کر دیں گے
[…] (مسائل نیوز) کوئٹہ میں پیر کی صبح سے بجلی غائب ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ کوئٹہ میں […]
[…] نیوز) سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے سے کسانوں کا اربوں روپے کا سرمایہ ڈوب گیا ، فصلیں […]