MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سے پس پردہ کچھ بات چیت چل رہی ہے

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سینئر صحافی مظہر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے پس پردہ کچھ بات چیت چل رہی ہے۔ پس پردہ بات چیت کی وجہ عمران خان حکومت مخالف لائحہ عمل نہیں دے رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک سے دھمکیاں دینے کے بجائے باہر نکلیں۔۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدر بننے کے باوجود پی ٹی آئی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔
صدر عارف علوی نے حکومت کو امپورٹڈ سمجھتے ہوئے استفعیٰ کیوں نہیں دیا۔پی ٹی آئی کے صرف ایم این ایز موجودہ حکومت کو امپورٹڈ سمجھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اور ایم پی ایز اس حکومت کو امپورٹڈ نہیں سمجھتے ہیں۔ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں موجود ہوتی تو حکومت کے لیے نیب قانون میں ترامیم پاس کرنا آسان نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کو احتساب اور الیکشن ترمیمی بلوں پر اعتراض ہے تو سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پس پردہ کچھ بات چیت چل رہی ہے اس کی وجہ عمران خان حکومت مخالف لائحہ عمل نہیں دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان کر دیا جائے تو وہ قومی اسمبلی میں واپس آکر انتخابی اصلاحات کا حصہ بن سکتی ہے۔ جب کہ سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو لنک سے دھمکیاں دینے کے بجائے باہر نکلیں۔کیا عمران خان کی جان ہی اہم ہے، سڑکوں پر رلنے والوں کی جان اہم نہیں ہے۔عمران خان کے باہر نکلنے کی ممکنہ طور پر تین وجوہات ہو سکتی ہیں۔ایک وجہ گرفتاری کا خدشہ ہونا ہے۔دوسری وجہ جان کا خود اور تیسری وجہ پس پردہ رابطے ہو سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان ویڈیو لنک سے دھمکیاں دینے کے بجائے باہر نکلیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.