MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے چائے والی بات کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرائی،احسن اقبال

3 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چائے والی بات کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرائی، پی ٹی آئی نے چار سالوں میں صرف ٹرولنگ میں ترقی کی، چائے کے کپ والی بات کو مکمل نہیں بتایا گیا، میں لائف اسٹائل تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے انڈونیشیاء سے خوردنی تیل کے جہاز روانہ ہوئے لیکن خوردنی تیل کی سپلائی دوسرے ممالک کو شروع نہیں ہوئی تھی لیکن پاکستان کے ساتھ خیرسگالی کے طور پر خوردنی تیل فراہم کیا جارہا ہے، پاکستان میں خوردنی تیل کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے فیٹف کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا،بلاول بھٹو اور حنا ربانی کھر نے کابینہ کو فیٹف پر بریفنگ دی ، بتایا گیا کہفیٹف کی کلیئرنس کیلئے تقاضے پورے کردیے ہیں، اب فیٹف کی پاکستان میں آکرتصدیق باقی ہے، اس کے بعد پاکستان کا گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

- Advertisement -

پاکستان کے کاروبار، معیشت کو پروموٹ کرنے کیلئے بڑا اقدام ہوگا، اس سے پہلے ہماری مسلح افواج نے آرمی چیف کی ہدایت پر ایک کورسیل قائم کیا، متعلقہ محکموں کی کاوشوں کو سراہا گیا، کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کسانوں کیلئے یوریا کھاد کی کمی کو پورا کیا جائے گا، چین سے بھی یوریا کھاد کوامپورٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ مارکیٹ میں قلت نہ ہو۔

کھاد گندم، تیل ہر چیز کی سپلائی چین روس یوکرین جنگ کی وجہ سے متاثر ہے۔ہم تمام ذرائع کو برائے کار لا رہے ہیں،کابینہ نے وزارت تجارت کے ٹریڈ ایکٹ پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔ کابینہ خزانہ ڈویژن کی سفارش پر سکوک بانڈز کے اجراء کی منظوری دی،ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باوجود کورونا ادویات کی قیمت کم کردی، دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی جلد کمی کی جائے گی، کابینہ نے جی ایس پی پلس معاہدے کی صورتحال کا جائزہ لیا، جی ایس پی پلس معاہدہ 2013میں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت بڑھانا ہمارے سامنے کٹھن مرحلہ تھا کسی بھی حکومت کیلئے آسان نہیں ہوتا کہ قیمتیں بڑھا دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے میری چائے والی بات کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرائی، پی ٹی آئی نے چار سالوں میں صرف ٹرولنگ میں ترقی کی، چائے کے کپ والی بات کو مکمل نہیں بتایا گیا، میں لائف اسٹائل تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہناہے کہ خود ساختہ صادق اور امین بننے والے نیب […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبوں کو بند نہ کرنے کی یقین […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ سابق حکومت پرڈال دیا اور کہا بجلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.