MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوہدری سالک نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے اور میرے مشورے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔آج چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے بطور وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھایا۔ ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
دو روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔

- Advertisement -

دنیا نیوز کے مطابق آصف زرداری نے سالک حسین کو کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔سالک حسین کو ہر صورت کابینہ میں لے کر جاؤں گا۔چوہدری شجاعت نے اس حوالے سے کہا کہ ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکے تو سالک حسین کے کابینہ شامل ہونے پر اعتراض نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپکا شکر گزار ہوں کہ سیاسی بحران میں آپ نے عہد نبھایا ، آپ نے جو کہا وہ کیا، آپ مین آف کمٹمنٹ ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ق لیگی رہنما چوہدری سالک حسین کے وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اوکاڑہ میں پارٹی کا شیڈول پروگرام تھا میں وہاں موجود تھا، وہاں سے واپس آیا ہوں ایک دو دن میں حلف ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ بی این پی مینگل کے 2 وزراء اور ایک اور صاحب میرے ساتھ حلف اٹھائیں گے۔اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا چوہدری سالک حسین بھی شہباز شریف کی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے، جس پر میاں جاوید نے جواب میں کہا کہ جی، انشاء اللہ، بالکل۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.