MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم نے محسن داوڑ کی دعوت پر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور لازوال قربانیاں دینے والے دھرتی کے بہادر بیٹوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
قومی اسمبلی کے آزاد رکن محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ان کی دعوت پر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعوت پر شمالی وزیرستان کا دورہ کرنے اور علاقے کے لیے اہم منصوبوں کا اعلان کرنے پر میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکرگزار ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیرستان کے لوگوں کے لیے بنائی گئی ناقص پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اور اسے درست کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کے پیچھے ہماری مسلح افواج اور علاقہ کے عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں،پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی اور ملک نے اتنی مشکلات نہیں دیکھی ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم ان عظیم قربانیوں پراپنے جوانوں اور عوام کو ان کی بہادری اور عزم پرسلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں طویل عرصہ مشکلات میں گھرے رہے۔میں نے جمعرات کوشمالی وزیرستان کے دورہ کے دوران جدید یونیورسٹی،میڈیکل کالج،دانش سکول سسٹم کے قیام کا اعلان کیا۔جدید ٹیکنالوجی کا حامل موبائل ہسپتال جو علاقہ میں کہیں بھی فوری طرف پر منتقل کیا جاسکے کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.