MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پختونوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے، محمود خان اچکزئی

0 598

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک) پشتونخواہ ملی پارٹی کا چئیرمین محمود خان اچکزائی کے سربراہی میں دو روزہ چھٹی قومی کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں ملک بھر سے پختونخواہ ملی پارٹی کے کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی۔محمود خان اچکزائی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر قیمت پر پختونوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے اور پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک کوشش کرونگا

- Advertisement -

پختون چائیں سندھ میں ہوں چاہئیں صوبہ بلوچستان یا پنجاب میں پختونخواہ ملی پارٹی اس کے حقوق کیلئے بات کریگی ہم نے پہلے بھی اسمبلیوں میں اور سینیٹ میں پختونوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہے جسکی قیمت ہم نے عثمان کاکڑ کے شہادت کی صورت میں ادا کیا اور آئندہ بھی پختونوں حقوق کیلئے بڑی قربانی دینے کیلئے پختونخواہ ملی پارٹی صفِ اول میں موجود ہوگی۔

کانفرنس کے آخر میں عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا سندھ کیلئیمشر بشیر خان مندوخیل کو سنئیر نائب صدر اور سلیم ترین کو جنرل سیکٹری منتخب کیا گیا کانفرنس کے اختتام پر مشر محمود خان اچکزائی نے بشیر مندوخیل اور دیگرمنتخب عہدے داروں کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد مزید تیز کیا جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.