MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

2 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل ایف آئی اے نے کہاکہ عمران خان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عبوری ضمانت منظوری کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

- Advertisement -

عدالت نے استفسار کیا عمران خان پر اس کیس میں کیا الزام ہے؟جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ایف آئی آر میں الزامات تو عارف نقوی پر ہیں ، عمران خان یا پی ٹی آئی تو رقوم وصول کرنے والے ہیں ۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عمران خان کو […]

  2. […] ـ(مسائل نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.