MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ خیمے لگانا شروع کردئیے

0 160

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پردوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دئیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دبائو بڑھنے کا امکان ہے ۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زما پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے اب دوبارہ سے کینال روڈ پر ڈیرے ڈالنے شروع کردئیے ہیں اور کینال روڈ پرخیمے لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔مین کینال روڈ پرخیمے لگنے سے ٹریفک کا پہلے کی طرح ایک بار پھر دبا ئوبڑھنے کا امکان ہے۔مختلف شہروں سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں موجود ہیں جو ان خیموں میں قیام کرتے ہیں۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.