MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

2 520

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی ( مسائل نیوز)   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا تھا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آو آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے دنیا اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی اور سوچ سے آگاہ ہوگی ، اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی سے امن و استحکام  کے ابھرتے چیلنجز کے حل میں مدد ملے گی ۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود  نے افغانستان کی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرانے سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے،آرمی چیف نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 25 مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹس قائم کر دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.