MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین بن گیا

2 602

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان ایک سال کیلئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین بن گیا ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کو سونپی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس باقاعدہ شروع ہوچکا ہے ، اجلاس کے آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی ، جس کے بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کے لیے پاکستان کو سونپ دی گئی ، نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کے حوالے کی۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ ، او آئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں ، چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ، جہاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر نائجر کے وزیرخارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہائیوں پہلے اوآئی سی کی بنیاد رکھی گئی ،اوآئی سی کے 48ویں اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اوآئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے، اوآئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کانفرنس میں شریک ہیں ، چین کے اسٹیٹ کونسلر ، وزیر خارجہ وانگ ای کی بھی اجلاس میں موجود ہیں ، قازقستان کےنائب وزیراعظم اوآئی سی کانفرنس کا حصہ ہیں ، فلسطین،موریطانیہ ،ترکی کے وزرائےخارجہ بھی کانفرنس میں موجود ہیں ، کویت اورتیونس اوربنگلادیش کا وزیرخارجہ بھی کانفرنس میں شریک ہین ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں گیاناکےوزیرخزانہ اپنے وفد سمیت شامل ہیں ، عراقی نائب وزیراعظم،صدراسلامی ترقیاتی بینک بھی کانفرنس میں شریک ہیں ، سیکریٹری جنرل او آئی سی کانفرنس میں شر کت کر رہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) سعودی عرب کے شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس […]

  2. […] نیوز)اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ھوا۔ جنرل سیکرٹری بزم اعلی حضرت العالمی کوئٹہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.