قبضہ گیر سن لیں لسبیلہ اور حب میں بحریہ ٹاﺅن بننے نہیں دیں گے، اسلم بھوتانی
وندر(مسائل نیوز)رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ قبضہ گیر سن لےں لسبیلہ حب میں بحریہ ٹان بننے نہیں دیں گے جس طرح ستر ہزار ایکڑ واپس کرائے تھے اسی طرح ٹھٹھہ سیمنٹ کے نام پر لیز اور وندر میں فرضی کمپنی کے نام پر لیز کو واپس کریں گے علاقے کے لوگ ہر قسم کی تفریق سے نکل کر اپنی شناخت اور مستقبل بچائیں اپنی زمینیں فروخت مت کریں جو بھی قبضہ گیر آپ کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے آئے انہیں جوتے مار کر بھگائیں سیکورٹی ادارے قبضہ مافیا کے حامی بن کر آئے تو مجھے بتائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے رابطہ آفس وندر میں مختلف جماعتوں اور علاقے کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے نہ گھبرائیں ضمانتیں ہم کرائیں گے کیس ہم لڑیں گے مگر علاقے کے لوگوں کی زمینوں کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے ٹھٹھہ سیمنٹ سندھ والوں کو مبارک ہو وہ وہیں خوش رہیں صوبائی حکومت عوام کی نمائندگی کرے فرضی کمپنیوں کو زمینوں پر قبضے کی سہولت میسر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ اس معاملے کو جام بھوتانی کا مسئلہ نہ سمجھیں یہ آپ کی نسلوں اور شناخت کا مسئلہ ہے جب آپ کی زمینیں نہیں رہیں گی تب سیاست کس پر کروگے قبضہ مافیا آپ لوگوں کو لالچ دیں گے ہر طریقہ اختیار کریں گے لیکن ثابت قدم رہنا ہوگا میں اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھاں گا عدالت جائیں گے آپ لوگ احتجاجی تحریک شروع کریں کسی بھی قیمت پر زمین نہیں دیں گے وندر ڈیم کے کمانڈ ایریا میں پندرہ ہزار سے زائد ایکڑ زمین زور آور لوگ لے گئے تو نہ آپ زمینداری کرسکیں گے نہ ہی وندر سٹی سونمیانی ڈام بالا کھرکھیڑہ کے لوگوں کو جو پینے کا پانی وندر ڈیم سے ملنا ہے وہ بھی نہیں ملے گا جب یہاں ترقی نہیں تھی تو تکالیف آپ لوگوں نے برداشت کیں آج یہاں وندر ڈیم بن رہا ہے ترقی آرہی ہے لوگوں کے خوشحال ہونے کا وقت آرہا ہے تو قبضہ مافیا آپ کے حقوق کو غصب کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں اگر ان قبضہ مافیا کو نہ بھگایا تو جان لو آگے اور لاکھوں ایکڑ کی لیز حاصل کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں اپنا مستقبل بچا اگر ان کو نہ بھگا سکے تو آنے والے 10 دس سال میں اس غلطی کا اندازہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے علاقائی لوگوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنڈال لگاکر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے ریلیاں نکالیں گے ضرورت پڑنے پر روڈ بلاک کریں گے لیکن زمین کی لیز کرنے کے خلاف خون بہانے کے لیے تیار ہیں مگر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔
- Advertisement -