MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیل بھرو تحریک قوم کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرم ٹولےکیخلاف ہے، عمران خان

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد میڈیا اورسماجی شخصیات پر حملوں اور ملک کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے ٹولے کیخلاف ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے۔ ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اور جعلی ایف آئی آر ز کا سامنا ہے۔ یہ احتجاج اکے خلاف ہے جنہیں حملوں کا سامنا ہے۔یہ احتجاج ان آئینی خلاف ورزیوں اور میڈیا اور سماجی شخصیات پر حملوں کے خلاف ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک خود این آر او لے کرقوم کے اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بجھوانے، متوسط طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے اور قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرموں کے ٹولے کیخلاف ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.