MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران خود پر تھپڑوں کی بارش کردی

1 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت ایک مرتبہ پھر اپنی متنازع باتوں اور انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سابقہ شوہر عادل خان پر الزامات لگاتے ہوئے خود پر تھپڑوں کی بارش کردی۔بھارت میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے روتے ہوئے خود کو متعدد تھپڑ مارے اور کہا کہ ’کیوں پیار کیا میں نے عادل سے، میں کہاں جاؤں، میرے ساتھ بہت برا ہونے والا تھا‘۔

راکھی ساونت نے کہا کہ ’میں بھی فریج میں جانے والی تھی، عادل نے پورا منصوبہ بنا لیا تھا لیکن میں بچ گئی, عادل کو لگتا ہے کہ اس کی سنجے دت کی طرح پبلسٹی ہوگئی ہے‘۔

- Advertisement -

راکھی ساونت نے میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں اپنی گاڑی سے عادل کے نام کا سٹیکر بھی ہٹوایا اور الزام عائد کیا کہ ’اس نے میرے پیسوں سے 6 سے 7 گاڑیاں خریدیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے اپنے مسلمان بوائےفرینڈ عادل خان درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں عادل خان درانی سے علیحدگی کے بعد راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مسلمان نوجوانوں کو نماز پڑھنے کی تلقین کرتے نظر آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل خان درانی کو کبھی معاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.