MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اطہر متین قتل کیس کے ملزمان کا تعین کرلیا، جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

0 569

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید صحافی اطہر متین کے کیس میں پیش رفت کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کا تعین کرلیا گیا ہے، جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے، تاہم اس موقع پر انہوں نے کوئی بھی ڈیڈ لائن دینے سے انکار کردیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے سندھ پولیس کو کبھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔منگل کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے

- Advertisement -

صوبائی وزیر اطلاعات سعیدغنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب کے ہمراہ صحافی اطہر متین کے بچوں سے ملاقات کی اور ورثا سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے ورثا کو یقین دلایا کہ اطہر متین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اطہر متین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ہم سخت اورر بہتر سیکیورٹی منصوبہ بندی کیلئے شارٹ ٹرم،

میڈیم اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں ہم آپ سب کے تعاون کے طلب گار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سندھ پولیس کو کبھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا، جماعت اسلامی کا اتنے دنوں تک دھرنا ہوا لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اختیار کیا، پولیس با اختیار ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اسی پولیس نے اس شہر میں امن و امان بحال کیا ہے، کراچی چھٹا خطرناک شہر تھا اب 7/106 پر ہے، ہم نے پوری پولیس کو ریسپونسیبل کیا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے خود سے لے کر چوکی انچارج تک کو جوابدہ بنایا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.