MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا،صادق سنجرانی

1 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/کوئٹہ(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ برائے خوارک کے سربراہ کرس کیئے نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصا بلوچستان میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارے کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ کو ڈبلیو ایف پی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ سربراہ ڈبلیو ایف پی نے چیئرمین سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس پروگرام کے ساتھ اشتراک میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں منصوبوں پر کام کر رہے ہیں

- Advertisement -

اور ترکی کی فلاحی تنظیم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے علاقے چاغی میں راشن کی تقسیم اور فلاحی کام جاری ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی پسماندہ طبقات تک خوراک پہنچانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میں غذائی قلت اور پسماندگی کے باعث مسائل درپیش ہیں تاہم حکومت کے ساتھ اشتراک میں ایسے منصوبوں سے مشکلات میں کمی آئے گی۔ بلوچستان کے اکثر علاقے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فلاحی اداروں اور عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایسے علاقوں کی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور غذائی قلت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دور افتادہ علاقوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مقامی سطح پر کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کا استعداد کار بڑھانا انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غذائی قلت اور موسمیاتی تبدیلی عالمی چیلنج کے طور پر سامنے آ رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.