MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنگلات کی کٹائی کو ہر صورت روکا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جنگلات کی افزائش اور ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جنگلات کی کٹائی کو ہر صورت روکا جائے گا اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر عائد جرمانے میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان ڈے موسم بہار مہم 2022 کے افتتاح کے موقع پر کیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پودا بھی لگایا تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی،

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر اور بلوچستان بوائے اسکاو¿ٹس ایسوسی ایشن کے سکاو¿ٹس بھی شریک تھے۔ سیکریٹری جنگلات نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے تحت بلوچستان میں 10 ملین درخت لگائے جائیں گے اور موسم بہار میں 5 لاکھ درخت لگائے جائیں گے جبکہ شجر کاری مہم میں بلوچستان بوائے اسکاو¿ٹس 54 ہزار پودے لگائیں گے بریفنگ میں مزید بتایا گیا

کہ اس مہم کے تحت ساحلی علاقوں میں مینگروز کے درخت لگائیں جائینگے اور صوبے میں اس مہم کو ضلع وار شروع کیا جارہا ہے جس میں علاقوں کی مخصوص آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے پودوں کی افزائش کی جائے گی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے یقیناً یہ ایک ایسا منصوبہ ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.