MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمارے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،گورنر بلوچستان

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا. انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبہ میں پائیدار امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیوں کے باعث ہے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردی اور انتہا پسندوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے کوئٹہ کے لانس نائیک شبیر احمد ہو یا کوہلو کے علاقے

میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والا کیپٹن حیدر عباس، پوری قوم ان کے غم میں برابر کے شریک ہے. گورنر بلوچستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں صبروہمت عطا کرنے کی دعا کی.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.