MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے اسلام آباد کےلیے پاک فوج کے اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے لئے پاک فوج کے تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لیں۔

2 میجرز اور سولہ ایس ایس جی کی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ ریکوزیشن بھجوائی ہے۔

- Advertisement -

دفتر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا گیا، آئی سی ٹی پولیس اس وقت امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام، جرائم کے خلاف کارروائی اور سیکیورٹی و روٹس ڈیوٹی سمیت کثیر النوع ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے جس کے لیے اضافی افرادی قوت ناگزیر ہو چکی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے دو میجرز اور سولہ ایس ایس جی تربیت یافتہ حاضر سروس اہلکاروں کو موجودہ خالی آسامیوں پر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے۔

ان سولہ اہلکاروں میں سے دس کو نیشنل پولیس اکیڈمی (این پی اے) اسلام آباد مین لینڈ تعینات کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.