MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گیس کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہیں۔ گیس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ،کاشف حیدری

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے منفی 5 کی سردی میں گیس کی بندش کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہیں۔ گیس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک، گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاون کے مسلم اتحاد کالونی میں گیس دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک، زمہ دار گیس کمپنی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ گیس کی وجہ سے ہونیوالے ہلاکتوں اور گیس کے سنگین مسئلے کا از خود نوٹس لیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ منفی 5 کی شدیداور خون جمادینے والی سردی میں گیس بندش اور پریشر میں کمی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہیں، سیٹلائٹ ٹاون کے مسلم اتحاد کالونی میں گیس دھماکے میں والد اور بچوں سمیت جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، گیس کی وجہ سے ہونیوالے واقعات کے زمہ دار گیس کمپنی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین اور منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل پر کام کرنے کے بجائے اور عوام کو بیوقوف بناکر کُرسی بچانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔قبل ازیں احتجاج کے باوجود گیس کمپنی کے اعلی حکام کیجانب سے صرف اور صرف یقین دہانی، جھوٹی تسلیوں اور طفل تسلیوں سے عوام کو بیوقوف بنایا گیا مگر گیس کا مسئلہ جوں کا توں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں غریب عوام 250 سے 300 روپے تک فی کلو ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہیں مگر سوئی سدرن گیس کمپنی کیجانب سے بھاری بھرکم بل وصول کرنے کے باوجود گیس کا کہی نام و نشان نہیں اور ستم بالائے ستم ایل پی جی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہے جس کی وجہ سے عوام مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شدیدسردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے نمونیا د یگر خطرناک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے عوام اپنے بنیادی مسائل کیلئے سراپا احتجاج ہے مگر متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، مزید انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام کی بے حسی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی وجہ سے ہونیوالے ہلاکتوں اور گیس کے سنگین مسئلے کا از خود نوٹس لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنما کاشف حیدری نے اپنے ایک بیان میں مدبر سیاستدان اور سماجی رہنما […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.