MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کردیا

3 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب میں انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں، پولنگ کس تاریخ کو ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن نے فریقین اور گورنر پنجاب کو مجوزہ تاریخوں سے آگاہ کردیا۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں کس تاریخ کو الیکشن کرائے جاسکتے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے فریقین اور گورنر پنجاب کو انتخابات کیلئے تاریخیں تجویز کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 9 سے 12 اپریل میں سے کوئی بھی تاریخ انتخابات کیلئے موزوں ہے، حتمی تاریخ گورنر پنجاب طے کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان خطوط بھی تحریر کرچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیرصدارت ہوا، […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران […]

  3. […] نیوز)پنجاب میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.