MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز شریف کی مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ردعمل سامنے آگیا

0 188

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہاکہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔تنویرالیاس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھاگ کر کشمیر میں جبری قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبا بڑھائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.