MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں سیکڑوں خطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

1 354

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک گھر سے ایسے شخص کی لاش ملی ہے جسے کم از کم 124 سانپوں نے گھیرا ہوا تھا۔دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میری لینڈ کی چارلس کاو¿نٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے انتہائی زہریلے اور بعض غیر زہریلے سانپوں کو اپنے گھر کے ایک پنجرے میں رکھا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے متوفی کے پڑوسی نے بتایا دستک کا جواب نہیں ملا تو کھڑکی سے گھر میں جھانکا تو دیکھا کہ 49 سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔بعدازاں ایمرجنسی سروسز نے اس شخص کا معائنہ کیا تو وہ مردہ پایا گیا جبکہ پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ کا تعین کرنا باقی ہے۔چارلس کاونٹی شیرف نے کہا

گھر کے اندر واقع ٹینکوں میں مختلف اقسام کے 100 سے زیادہ زہریلے اور غیر زہریلے سانپ ملے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کے سانپ رکھے ہوئے تھے، جن میں ازگر، ریٹل ، کوبرا اور بلیک ممباس شامل ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار سانپوں کی جانچ کر رہے ہیں۔ کاو¿نٹی کے چیف اینیمل کنٹرول افسر نے پولیس کو بتایا کہ ’انہیں 30 برس سے زائد عرصے میں اس طرح کے واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.