MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رانا شمیم کا کیس من پسند فیصلہ حاصل کرنے کی ایک اور کوشش ہے، شاہ محمود قریشی

0 345

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ رانا شمیم کا کیس من پسند فیصلہ حاصل کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔ قومی اسمبلی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روزو جو رانا شمیم کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا اس میں ان کے مو¿قف کو مسترد کرتے ہوئے فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت سمجھتی ہے کہ سابق چیف جج نے توہین عدالت کی گئی ہے

- Advertisement -

اور اس کا مقصد عدالت کے فیصلے کو متاثر کرنا ہے اور یہ عدالتی رائے میں یہ سارا عمل عدالت کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے رچایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ایک جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے منسوب ہائی پروفائل کیس کی سماعت شروع ہوتی ہے اسی وقت ایک بیانِ حلفی سامنے آجاتا ہے جو یہ اشارہ کررہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے ایک حاضر جج (جسٹس عامر فاروق) کو ہدایات دیں کہ آپ نے فلاں کیس میں یہ کرنا ہے

اور فلاح شخصیت کو آپ نے 2018 تک جیل میں رکھنا ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ آپ اس کی ٹائمنگ دیکھئے، واقعہ 3 سال قبل رونما ہوتا ہے تاہم اس کا کئی ذکر سامنے نہیں آتا، اب جب اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں آتی ہے تو تاخیری حربے استعمال ہوتے ہیں 15 التوا حاصل کیے گئے تا کہ کیس طوالت اختیار کرجائے اور جب یہ اسٹوری سامنے آتی ہے تو کیس یہ شکل اختیار کرلیتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جن جج پر یہ الزام لگایا گیا وہ اس بینچ میں شامل ہی نہیں تھے جو ضمانت کی درخواست کی سماعت کررہا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.