ہمارے ترقیاتی اسکیمات پر اپنے نام کی تختی لگانے والے اپنا شوق پورا کرلیں ، اخترجان مینگل
قلات(ویب ڈیسک)سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی و رکن قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کی سیاست کا مرکز محور بلوچستان اسکے ساحل وسائل اور اس میں بسنے والی تمام اقوام کی ترقی خوشحالی اور ننگ و ناموس کی حفاظت کرنا ہے ہمارے ترقیاتی اسکیمات پر اپنے نام کی تختی لگانے والے اپنا شوق پورا کرلیں مگریہ جان لیں کہ لوگ باشعور ہو چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کل جو جام کمال کے نام کی گیت گاتے تھے وہی آج قدوس بزنجو کے نام کو گنگناتے ہیں، ریکوڈک معاہدہ پر بلوچستان کو ففٹی پرسنٹ بلامعاوضہ دئیے بغیر یہ معاہدہ کسی صورت قبول نہیں ،
- Advertisement -
صدارتی نظام کو لانے کا مقصد دراصل وردی یابغیر ودری کے مارشلاءکی راہ ہموار کرنا ہے جو ملک کے لیے بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہے ،اسٹیبلشمنٹ اپنا کام کرے جس کا وہ تنخواہ لیتی ہے سیاست ہمارا کام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات کا علاقہ کپوتو میں اپنے فنڈ سے بنے والی 66کروڑ سے زیادہ روپے کی لاگت سے گریڈ اسٹیشن کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہو ئے
کیا قبل ازیں کارکنان نے اپنے قائد کاپرجوش استقبال کیا اور بلوچی پھگڑی پہنادی تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان احمد زئی سینئر رہنماءٹکری شفقت لانگو ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل سابق ضلعی صدر وڈیرہ خیرجان عمرانی غلام نبی بارانزئی ودیگر نے خطاب بھی خطاب کیا اس موقع پر ایکسیئن ٹی این جی علی احمد حلیمی نے گریڈ اسٹیشن کے بارے میں بریفنگ دی مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار سے بڑھ کر عوام کی بلالچ خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے وقت گواہ ہے