MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر کیلئے تین لاکھ سالانہ پیداوار کے منصوبے کی بات ہو رہی ہے، حماد اظہر

0 366

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کسی تیل صاف کرنے کے کارخانے یا ریفائنری کے قیام کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔یہ بات وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے قومی اسمبلی کو بتائی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی اور پاک عرب ریفائنری کے بقول انہیں گوادر میں ریفائنری کے قیام کی کسی تجویز پر غور کے لیے مذاکراتی عمل کا علم نہیں۔

- Advertisement -

گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے)نے بھی یہ کہا ہے کہ فی الحال گوادر پورٹ اتھارٹی میں آئل ریفائنری کے قیام کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے یہ وضاحت بھی کی کہ مجوزہ سعودی آرامکو ریفائنری کو کراچی منتقل نہیں کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پری فزیبلٹی سٹڈی میں دو مقامات گوادر اور حب پر غور کیا گیا ہے، جو کنسلٹنٹ میسرز ایڈوائزین نے کیا تھا۔حب کا انتخاب اس کی معاشی قابلیت اور تکنیکی فزیبلٹی کی بنیاد پر کیا گیا تھا

جس کی وجہ اس کی کے پی ٹی سے قربت تھی اور گوادر کے مقابلے میں گہرے پانی والے ایس پی ایم کے لیے کافی کم فاصلے کی ضرورت تھی۔فروری 2019 میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کے دوران سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے، جن میں گوادر میں ریفائنری لگانے کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔فی الحال اس منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.