MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں تمام سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

0 54

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ملک میں تمام سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، صارفین سے سولرمعاہدہ کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کر دی گئی ہے۔

نیپرا کے ذرائع نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولرصارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہو گی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا۔پہلے گھریلو صنعتی کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک کو لائسنس سے استنثنیٰ تھا۔

نیپرا کے ذرائع نے کہا کہ وزارت توانائی ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمے داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

ویڈیو: رائیونڈ روڈ پر الکبیر ٹاؤن کا ایک اور پراجیکٹ Kings Town، چوہدری اورنگزیب رئیل اسٹیٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ بنانے جارہے ہیں؟
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.