معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں
کراچی(مسائل نیوز) کراچی میں رہائش پذیر گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں نماز جنازہ کل جمعرات بعد از مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو لازوال گیت دینے والی بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ بلقیس خانم مرحوم سِتار نواز استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں۔ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سیکڑوں گانے گئے جن میں“کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں ”,وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا”قابل ذکر ہیں۔بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا ان کی گائیکی نئے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے، بلقیس خانم نے موسیقی کے ابتدائی تعلیم اپنے نانا استاد عنایت علی خان سے حاصل کی اور پھر منفرد انداز اپنا کر انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا۔