بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم کو گجرات کا قصائی قرار دیکر کوئی غلط بات نہیں کی، نواب ثنا اللہ
کوئٹہ (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلاول بھٹو زرداری کی سر کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حقیقت بیان کی ہے جسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا، بی جے پی کی جانب سے سر کی قیمت مقرر کرنا نریندر مودی کے مسلم کش فسادات کی تصدیق ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم کو گجرات کا قصائی قرار دیکر کوئی غلط بات نہیں کی دنیا جانتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، بھارتی حکومت ہمیشہ سے بلوچستان میں مداخلت میں ملوث رہا ہے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شوائد وقتاً فووقتاً ملے ہیں، گجراتی قصائی بلوچستان میں بلوچستان میں بھی امن و امان کو خرابی کا ذمہ دار رہا ہے۔
- Advertisement -
[…] نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر جنیوا کانفرنس بھیک تھی تو تیمور سلیم […]