MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوگل سرچ کے کچھ دلچسپ ٹِرک

2 471

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوگل سرچ کے کچھ دلچسپ ٹِرک

گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے اور ایسا برسوں سے ہورہا ہے۔ایسا ہی گوگل نے ایک بار پھر کیا ہے اور ایک دلچسپ گیم اپنے سرچ انجن کا حصہ بنائی ہے جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں۔

اگر آپ گوگل پر Katamari لکھ کر سرچ کریں تو اس گیم کو کھیل سکتے ہیں جو بہت دلچسپ ہے۔یہ بنیادی طور پر 2 دہائی پرانی گیم ہے جو اپنے زمانے میں بہت مقبول ہوئی تھی۔اس گیم میں ایک بہت بڑی جادوئی گیند اردگرد گھومتے ہوئے ہر طرح کی اشیا کو اکٹھا کرتی ہے اور گوگل سرچ میں چھپی گیم میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔اس گیم کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل سرچ انجن میں اسے شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

خطرے کی گھڑی قریب آ گئی، سمندری طوفان بپر جوائے سر پر آ گیا

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر گوگل پر Katamari کو سرچ کرنے پر دائیں جانب گوگل نالج باکس پر گیم کا آئیکون حرکت کرتا نظر آئے گا جس پر کلک کریںاس کے بعد کی بورڈ کی ایرو کیز کی مدد سے گیند کو چاروں طرف گھمائیں تو وہ راستے میں آنے والے الفاظ اور ٹیب کو اپنے ساتھ کسی مقناطیس کی طرح چپکانے لگے گی۔جیسے جیسے مواد اس سے چپکتا ہے،

اسے اپنی مرضی سے کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] گوگل سرچ کے کچھ دلچسپ ٹِرک […]

  2. […] گوگل پر گول گپوں کا راج کیوں ہے؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.