آپ کا دل میرے دل میں دھڑکتا ہے، شیریں مزاری کی بیٹی کا والد کے انتقال پر ٹویٹ
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے۔ڈاکٹر تابش حاضر کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے 75، بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے شیریں مزاری کے شوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے والد ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال پر جذباتی ٹویٹ کیا۔
انہوں نے کہا میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ کے بعد ہمیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ایمان مزاری نے کہا والد کے بغیر زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے لیکن انہوں نے مجھے مضبوط ہونا سکھایا۔اللہ کا شکر ہے کہ وہ سکون سے چلے گئے۔ایمان مزاری نے کہا والد بہت لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث بنے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کا دل میرے دل میں دھڑکتا ہے۔
[…] سینئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف سابق وزیر شیریں مزاری نے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کے مسجد الاقصیٰ کے اشتعال […]