MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی اور علاقائی زبانوں کی ترویج کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، عبدالغنی شہزاد

0 538

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کا اجلاس مرکزی صدر حافظ عبدالغنی شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے اجلاس کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلامی اقدار اور شعائر کی سربلندی اور نظریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا فروغ ہماری منزل مراد ہے قلم اور تحریر کے ذریعے اسلام اور ملک و قوم کا دفاع ہمارے دستور کا حصہ ہے جس پر فورم سے وابستہ تمام ممبران دلجمعی سے کاربند ہیں

- Advertisement -

رائٹرز گلڈ قومی اور علاقائی زبانوں کی ترویج کیلئے کوشاں ہے ماضی میں اس مقصد کے لیے ملک بھر میں سیمینار اور تربیتی ورکشاپ منعقد کیے گئے جس میں چوٹی کے صحافی حضرات شریک ہوئے، انہوں نے ملکی سطح پر مضمون نویسی مقابلہ جلد منعقد کرنے کا اعلان کیا اجلاس میں صوبائی صدر مفتی نظام الدین لانگو، صوبائی جنرل سیکریٹری سید فیصل آغا، سیف الرحمن ذہبی، قاضی محمد ھاشم گوہری،

حافظ محمد امین بھنگر، مفتی احسان الحق، خلیل اللہ عمران کاکڑ ودیگر ممبران نے شرکت کی رائٹرز گلڈ کے اجلاس میں مقابلہ مضمون نویسی،ورکشاپ کا انعقاد، دستور میں ترامیم،ممبران کو کارڈ جاری کرنے کی شرائط وضع اورفعال ممبران کو خصوصی اعزاز دینے کے فیصلے ہوئے۔ جس کی تفصیل الگ جاری کی جائے گی۔اجلاس میں روزنامہ ایکسپریس کے بیورو چیف پریس کلب کے سابق صدر سنئیر صحافی رضا الرحمن کے بھائی ولی الرحمان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.