وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری پر بھاری جرمانہ عائد؛ جرم بھی سامنے آگیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ طلال چوہدری کو دو بار خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
- Advertisement -
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے مراسلہ کے مطابق طلال چودھری نے این اے 96 کی انتخابی مہم میں شرکت کی، طلال چودھری نے بلال چودھری کی انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 234 کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، آج 21 نومبر تک جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔