MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گھڑی کے معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں عمران خان کو حساب دینا پڑے گا

1 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ (مسائل نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنے کے معاملے پر تحقیقات چل رہی ہیں،عمران خان کو حساب دینا پڑے گا،فرح خان کو دبئی سے لا کر شامل تفتیش کیا جائے۔ عطاء تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح خان کے وارنٹ گرفتاری کیلئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو درخواست دے دی گئی ہے،یہ کہانی جس میں کہا گیا کہ فرح خان دبئی نہیں گئی اس کو نہیں مانتے۔
فرح خان کئی دفعہ دبئی جا چکی ہیں،عم

گھڑی کے معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں عمران خان کو حساب دینا پڑے گا

- Advertisement -

ران خان کو 33 کروڑ روپے کا حساب دینا ہو گا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر کو ترجمانی کا نوٹیفکیشن کس نے دیا ہے،تسنیم حیدر کی اسد قیصر سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ تصاویر ہیں۔
یہ شخص کہتا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پرویز الٰہی نے کل یہ ساری پلاننگ کروائی،کوئی شخص کہہ دے کہ میں ارشد شریف قتل پلاننگ میں ملوث تھا تو کیا یہ مان لیا جائے گا۔

اس وقت ایوان وزیر اعلٰی میں مونس الٰہی نے رئیل اسٹیٹ کھولا ہوا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد آنے کیلئے اگر معاہدہ توڑا گیا تو قانون حرکت میں آ جائے گا،اگر غیر قانونی ہیلی کاپٹر پر آئے تو سول ایوی ایشن لائسنس معطل ہو گا۔ قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم تحفے میں ملنے والی گھڑی دنیا میں صرف ایک ہی ہے۔سعودی ولی عہد نے پاکستان کے وزیر اعظم کو تحفہ پیش کیا تھا،اس وقت نایاب گھڑی کی قیمت لگ بھگ 2 ارب ہے۔آپ نے چوری کی اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں،گھڑی کی قیمت تو 1 ارب 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔آپ اتنے معصوم ہیں کہ آپکو گھڑی کی قیمت کا ہی نہیں پتہ؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)ن لیگی رہنما تسنیم حیدر کے حوالے سے سوشل میڈیا میں زیرگردش تصاویر پر زلفی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.