MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار کی سسرال آکر فائرنگ

0 484

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)نصیر آباد کے علاقہ میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار نے سسرال آکر فائرنگ کردی ۔ بتایاگیا ہے کہ فردوس مارکیٹ کی حدود میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار نے سول کپڑوں میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ سسر ال آکر فائرنگ کردی اپنی بیوی اور سالے کو تشددکانشانہ بنایا اور اپنا چار ماہ کا بیٹا ماں سے چھین کر لے گیا۔فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس نے موقع سے 4 خول برآمد کرلئے ۔اہل خانہ کے مطابق کانسٹیبل کاشف رضا کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، بیوی پر تشدد کرتا تھا چند روز سے بیوی میکے آگئی تھی۔کانسٹیبل کاشف رضا والٹن روڈ کے قریب کوارٹر میں رہائش پذیر ہے ۔پولیس ک مطابق ملزم کانسٹیبل گھر کو تالا لگا فرار ہوگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.