MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کردی

2 381

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کردی۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین رمیز راجہ سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں۔عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 میں تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا لیکن بعدازاں پابندی کو کم کرکے 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجاازت دی تھی۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ کرنے پر معطل کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی تھی جبکہ اینٹی کرپشن پر لیکچرز بھی دیئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا خطرے سے […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.