MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا

0 95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار703 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا تھا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے کا ہو گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.