شاہنوازرانجھا نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دے دی
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہنواز رانجھا نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دے دی۔ رکن قومی اسمبلی شاہنواز رانجھا نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایماء پر کیا گیا، عمران خان و دہگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخوست دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہنواز رانجھا نے قاتلانہ حملہ کرنے والوں کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دے دی ہے۔
رکن قومی اسمبلی شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخوست جمع کرا دی ہے، مجھ پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایماء پر کیا گیا، میں قومی اسمبلی کا ممبر ہوں اور توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔
توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، میں جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایماء پر مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، مجھ پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایما پر ہوا، الیکشن کمیشن دفتر کے باہر چلنے والی گولی میرے پاس سے گزری، میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔
- Advertisement -
درخواست میں عمران خان اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی۔ اس پولیس اہکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا، گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی جس کے بعد اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار ایم این اے صالح محمد کیساتھ گن مین کے فرائض سر انجام دے رہا ہے، ایم این اے کے ساتھ دو گن مین تھے اور دونوں بامسلح تھے،ریڈ زون کے اندر کسی قسم کا ہتھیار لے جانا خلاف قانون ہے۔ لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام افسران و جوان غیر مسلح تھے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس وقوعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل لائی جائیگی۔ ایم این اے اورپولیس اہلکار کو اسلام آباد پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیا ہے۔