اسلام آبادقلعے کا منظر پیش کر رہا ہے
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اس وقت ایسے قلعے کا منظر پیش کر رہا ہے جو بڑی فوج کے محاصرے میں ہو،ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے آپ ابھی سے گھبرا گئے؟ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی،معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہ لے کر جائیں۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کی کال نہیں دی اور اسلام آباد کو کینٹرز سے بھر دیا گیا۔لانگ مارچ روکنے کیلئے دستیاب کراچی کی پولیس بلدیاتی انتخابات کیلئے کیوں دستیاب نہیں؟ لانگ مارچ کا اعلان چند دنوں یا ہفتے میں ہو جائے گا۔
عوام بوریا بستر باندھ لیں اور بہت بڑی تحریک کیلئے کمر کس لے۔تاثر یوں دیا جا رہا ہے کہ جیسے جتھے اسلام آباد خون خرابہ کرنے آ ر ہے ہیں۔
- Advertisement -
مذاکرات این آر او کیلئے نہیں ہوں گے،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے مذاکرات نہیں کریں گے،الیکشن کا اعلان ہوا تو سمجھیں گے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔اسمبلی میں واپس جانے کیلئے ایک بھی الیکشن نہیں لڑا۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس گلو بٹ،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی اپنی فورسز ہیں۔صرف تحریک انصاف ہی نہیں بلکہ جماعت اسلامی بھی حکومت پر تنقید کرتی ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج کا طریقہ کار پُر تشدد نہیں۔عمران خان طلبہ سے خطاب کر رہے ہیں اور نوجوان ہی پی ٹی آئی کے احتجاج کا ہراول دستہ ہوں گے۔پرامن احتجاج ہماراحق ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لاکھوں نوجوان تحریک کاحصہ بنیں گے۔ان کولوگوں کی جان کی پرواہ ہی نہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کام کر رہا ہے جیسے پی ڈی ایم کا حصہ ہو،تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے کردار پرشک کر رہی ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں الیکشن کمیشن کا کبھی ادارہ اس طرح تباہ نہیں ہوا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت سے احتجاج نکال دیں تو پیچھے رہ کیا گیا۔