MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معصوم جانوں کے قاتل اور امن کے دشمن اپنے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گےسرفراز بگٹی ،

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت کے اسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کو شہید کرنے کے المناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید اسٹنٹ کمشنر محمد افضل ایک فرض شناس، محنتی اور قابل افسر تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور دیانت کے ساتھ نبھائیں انہوں نے کہا کہ شہید محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید اسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ معصوم جانوں کے قاتل اور امن کے دشمن اپنے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں بلوچستان میں قیام امن اور استحکام کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.