پی ٹی آئی کا ممکنہ دھرنا،وفاقی پولیس نے صوبوں سے رینجرز اور ایف سی کے30 ہزار اہلکار مانگ لئے
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا چوتھا لانگ مارچ یا دھرنا،وفاقی پولیس نے زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کی 30 ہزار اہلکار مانک لیے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے 20 ہزار خیبر پختونخواہ سے 4 ہزار اور6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے.پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق داخلی راستوں پر کینٹرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی ، اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں،پنجاب اور خیبر پختونخواہ نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔
- Advertisement -
جب کہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد نے پہلے دیکھے ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کراؤ اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔خیال رہے کہ ہ پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو دو ہفتوں میں لانگ مارچ کی تیاری کرنے اور احتجاج کرنے کے اخراجات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس بار عمران خان پشاور کے بجائے لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔عام انتخابات کا اعلان ہونے تک اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔
[…] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی دھرنا، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا […]
[…] آباد(مسائل نیوز)نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رینجر ز اور پولیس عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ پر پہنچ گئی ،گیٹ کھلوانے […]