MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کیلئے اچھی خبر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدگان کی معاونت کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کا اعلان کر دیا

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے پیکیج کی تیاری شروع کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور معاونت کی جائے گی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لیں گے۔بینک اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ پیکیج سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
پیکج کے تحت سیلاب میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے،ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے، سیلاب سے تباہ حال گھر سکول، ہسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.