تیزگام میں مجرا‘ ٹرین چلانے والی کمپنی نے ریلوے کو کروڑوں روپے کی ادائیگی روک دی
کراچی (مسائل نیوز) تیزگام ایکسپریس میں مجرا کرائے جانے کے بعد ٹرین چلانے والی نجی کمپنی نے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کی ادائیگی روک دی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تیز گام کی ڈائننگ کار میں رقص کی محفل کے واقعے کے بعد کرائے کی مد میں ایڈوانس رقم جمع نہیں کرائی گئی جب کہ نجی آپریٹر ایڈوانس بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے مسافروں سے وصول کر چکا ہے تاہم محکمہ ریلوے کو رقم جمع نہیں کرائی جارہی، رقم جمع نہ کرانے سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے نقصان ہوگا۔
ادھر ریلوے پولیس نے تیزگام ایکسپریس ٹرین میں خواجہ سراؤں کو بلوا کر مجرا کروانے والوں میں سے دو افراد کو گرفتار کر لیا، اس ضمن مین وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا، ریلوے حکام کے این سی ایس کمپنی کو جاری وارننگ نوٹس کے بعد تیزگام واقعہ میں ملوث دو افراد گرفتار کرلئے گئے، گرفتار افراد میں ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان سے تفتیش شروع کر دی گئی، ڈانس پارٹی کے انعقاد میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ریلوے حکام نے ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ کو ایک روز قبل شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس منسوخ کرنے کی وارننگ دی گئی تھی، وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیز گام ٹرین کی ڈائنگ کار میں ڈانس کے واقعے کا نوٹس لیا تھا، جس پر پرائیویٹ آپریٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا تھا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تیزگام ٹرین کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا د ی جائے گی اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر چلتی ٹرین میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد ریلوے انتظامیہ حرکت میں آگئی، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیز گام میں ڈانس کی محفل سجائی گئی، ڈانس کی محفل ٹرین کے ڈائننگ کار میں سجائی گئی اور پنجابی گانوں پر خواجہ سرائوں نے ڈانس آئٹم پیش کئے۔ ترجمان ریلوے نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔
[…] نیوز)ریلوے حکام نے سیلاب کے باعث ٹریک، سگنل نظام اور پلوں کو پہنچنے […]