MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجادی

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

- Advertisement -

ملک میں 43فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا پر لگا دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ئوپر لگا دیئے ہیں،شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے ،آج اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی،شہبازگل کے تشددپرعمران خان کی ٹوئٹ نے ساری دنیامیں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.